چین میں خوفناک سڑک حادثہ، 17 افراد ہلاک
بیجنگ، جنوری۔مشرقی چین کے جیانگ شی صوبے کی نانچانگ کاؤنٹی میں اتوار کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہوگئے۔یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔ آر سی جی ٹی این نے کہا کہ حادثہ اتوار کو نانچانگ کاؤنٹی میں پیش آیا۔چائنا سنٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) نے اتوار کو کہا کہ حادثے کی وجہ کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔حادثے کے وقت نانچانگ کاؤنٹی میں گھنی دھند کی اطلاع ملی تھی۔