گیانا کے صدر محمد عرفان علی اندور پہنچے
اندور، جنوری۔گیانا کے صدر محمد عرفان علی آج مدھیہ پردیش کے اندور پہنچ گئے۔ آبی وسائل کے وزیر تلسی رام سلواٹ، وزیر سیاحت و ثقافت اوشا ٹھاکر اور دیگر عوامی نمائندوں نے یہاں ہوائی اڈے پر ان کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر ایم پی شنکر لالوانی، میئر پشیامترا بھارگو، ضلع پنچایت صدر رینا مالویہ، ایم ایل اے رمیش مینڈولا، مہیندر ہردیہ، اندور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین جے پال سنگھ چاوڈا، چیرمین شیڈول کاسٹ فائنانس ڈیولپمنٹ کارپوریشن ساون سونکر اور دیگر عوامی نمائندے موجود تھے۔