راجستھان :اسکول بس الٹ گئی، 2 بچے جاں بحق، 24 زخمی
جیسلمیر، فروری۔راجستھان میں ضلع جیسلمیر کے پھلسند تھانہ علاقے کے تحت جیت پورہ گاؤں کے قریب آج ایک نجی اسکول کی بس بے قابو ہو کر الٹ جانے سے دو بچوں کی موت ہو گئی اور دو درجن سے زیادہ بچے شدید زخمی ہو گئے۔حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو پھلسونڈ کے سرکاری اسپتال لایا گیا۔ جہاں شدید زخمی بچوں کا علاج جاری ہے۔ حادثہکی اطلاع ملتے ہی تھانہ پھلسونڈ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیا۔پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق پھلسونڈ تھانہ علاقہ کے کجوئی گاؤں کے قریب واقع اے پی جے عبدالکلام پبلک اسکول کی منی بس پھلسونڈ سے بچوں کو لے کر اسکول کی طرف جارہی تھی۔ اس دوران جیت پورہ فانٹہ کے قریب موڑ پر توازن بگڑنے کی وجہ سے بس اچانک الٹ گئی۔ بس کی رفتار اتنی تیز تھی کہ بس دھماکے سے اڑ گئی۔اس واقعے میں کئی بچے بس کے نیچے دب گئے۔ بچے اور اسکول کے بیگ ادھر ادھر بکھرے پڑے تھے۔ بچوں کی چیخ و پکار سے کہرام مچ گیا۔جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو پھلسونڈ کے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو جودھ پور ریفر کیا گیاہے۔