مرکزی وزیر اشونی ویشنو نےبھونیشور اور کٹک میں جیو ٹرو 5 جی خدمات کا افتتاح کیا

نئی دہلی/بھونیشور، جنوری۔مرکزی وزیر برائے مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے آج اڈیشہ میں جیو ٹرو 5 جی خدمات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان بھی موجود تھے۔ جیو ٹرو 5 جی کے آغاز پر جیو کے ترجمان نے کہا، "ہم اڈیشہ کے بھونیشور اور کٹک کے شہروں میں جیو ٹرو 5 جی خدمات شروع کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ جلد ہی جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک اڈیشہ کے دیگر شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا۔ فروری 2023 تک راورکیلا، برہم پور، پوری، سنبل پور اور بالاسور کے شہروں کا احاطہ کیا جائے گا اور دسمبر 2023 تک جیو نیٹ ورک اڈیشہ کی ہر تحصیل اور تعلقہ تک پہنچ جائے گا۔ اڈیشہ میں جیو کو ملنے والی محبت سے ہم بہت خوش قسمت محسوس کرتے ہیں۔ جیو کے پاس ڈیٹا مارکیٹ شیئر کا دو تہائی سے زیادہ حصہ ہے اور اڈیشہ میں ہر تین میں سے دو اسمارٹ فون صارفین جیو سروسز استعمال کرتے ہیں۔مندروں کے شہر بھونیشور اور چاندی کے شہر کٹک ریاست اڈیشہ کے پہلے شہر ہوں گے جو جیو کے ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے جڑے ہوں گے۔ فروری 2023 تک، اوڈیشہ کے مزید 5 شہر جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے منسلک ہو جائیں گے۔بھونیشور میں 5 جی خدمات کے افتتاح کے موقع پر، جیو نے ٹرو 5 جیکے لیے ایک خصوصی تجربہ زون بنایا ہے۔ اس ایکسپریئنس زون میں، جیو نے کمیونٹی کلینک میڈیکل کٹ، ایجوکیشن، کلاؤڈ گیمنگ، اسمارٹ آفس، اسمارٹ سٹی، اے آر ۔ وی آر ڈیوائس اور جیو گلاس کی نمائش کی۔ اس دوران ریلائنس جیو نے بھونیشور کی ایس او اے یونیورسٹی میں 5Gلیب قائم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔بھونیشور کے لیے، جو مشرق کے آئی ٹی ہب کے طور پر جانا جاتا ہے، جیو ٹرو 5 جیگیم چینجر ثابت ہوگا۔ جیو کی 5G سروس کے آغاز کا وقت بھی بہترین ہے کیونکہ بھونیشور اگلے چند دنوں میں ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔جیو ویلکم آفر کے تحت، جیو صارفین کو 5 جنوری سے بھوبنیشور اور کٹک میں 1 جی بی پی ایس + سپیڈ اور لامحدود ڈیٹا بغیر کسی اضافی قیمت کے مفت میں ملے گا۔

Related Articles