افریقہ میں سونے کی کان کے حادثے میں 50 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ
کنساس۔افریقی ملک عوامی جمہوریہ کانگو میں سونے کی کان میں تودے گرنے سے کم از کم 50 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
مقامی حکام نے آج یہ اطلاع دی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق جنوبی صوبہ کیئو کے کامیتگا نامی شہرمیں طوفانی بارش کے نتیجے میں جمعہ کے روز سونے کی کان دھنس گئی۔
صوبائی گورنر تھیو نگوابیدجے کاسی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔
کامیتگا کے میئر الیگزینڈر بنڈی نے کہا کہ "ہمیں ہلاک ہونے والوں کی حقیقی تعداد کے بارے میں ابھی تک یقینی علم نہیں ہے”۔