ایلون مسک کا ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

نیویارک،جنوری۔ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا کہ جیسے ہی کوئی مناسب متبادل مل جائے گا، وہ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں لکھا، جیسے ہی مجھے اس کام کے لائق کوئی اچھا سا بے وقوف مل جائے گا، میں خود سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا، اس کے بعد میں صرف سافٹ ویئر اور سرورز کی ٹیمیں ہی سنبھالوں گا۔ اس اعلان سے قبل مسک نے ٹوئٹر پر رائے شماری کے لیے ایک پوسٹ کر کے صارفین سے پوچھا تھا کہ آیا انہیں بطور سی ای او عہدے پر برقرار رہنا چاہیے یا نہیں؟ 57 فیصد سے زائد افراد نے انہیں عہدے سے سبکدوش ہونے کا مشورہ دیا۔

Related Articles