امت شاہ نے مودی کی والدہ ہیراباکے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا

نئی دہلی، دسمبر ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا با کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر شاہ نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ محترم ہیرا با کے انتقال کی خبر بہت افسوسناک ہے۔ ماں انسان کی زندگی کی پہلی دوست اور استاد ہوتی ہے جس کو کھونے کا درد بلاشبہ دنیا کا سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہیرا با کو خاندان کی پرورش کے لیے جس جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا وہ سب کے لیے باعث تحریک ہے۔ ان کی لازوال زندگی ہمیشہ ہماری یادوں میں رہے گی۔ پورا ملک دکھ کی اس گھڑی میں وزیر اعظم مودی اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔ کروڑوں لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی”

Related Articles