ملک میں کورونا کے چھ ہزار سے زائد نئے کیسز

نئی دہلی، دسمبر ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 6,358 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,47,99,691 ہو گئی ہے۔ اس دوران 293 مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 4,80,290 ہو گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو ملک میں 72 لاکھ 87 ہزار 547 کووڈ ویکسین دی گئی اور اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن ایک ارب 42 کروڑ 46 لاکھ 81 ہزار 736 ہو گئی ہے۔ منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کل 653 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6,450 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,42,43,945 ہو گئی ہے۔ اس دوران فعال کیسز 385 کم ہوکر 75456 رہ گئے ہیں۔ ملک میں صحتیاب ہونے کی شرح 98.40 فیصد، فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد اور اموات کی شرح 1.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔فی الحال کیرالا میں ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔ یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز 1464 کم ہو کر 21,908 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 2864 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5168028 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 236 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 46,822 ہو گئی ہے۔ کیرالا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں دریں اثناء سب سے زیادہ 629 ایکٹو کیسز بڑھنے سے کل تعداد 14,127 ہو گئی ہے، جب کہ مزید 21 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 14,1454 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 776 مریضوں کے کورونا سے نجات پانے کے ساتھ ان کی کل تعداد 6503733 ہو گئی ہے۔قومی راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 186 سے بڑھ کر 1289 ہو گئے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1417288 ہو گئی ہے۔ اس دوران اس مہلک وائرس سے ایک شخص کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25,106 ہو گئی ہے۔جنوبی ہندوستان کے تامل ناڈو میں، ایکٹو کیسز کم ہو کر 6562 ہو گئے ہیں اور نو مزید مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 36744 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2701336 مریض کووڈ سے نجات پا چکے ہیں۔کرناٹک میں ایکٹو کیسز 7478 ہیں۔ ریاست میں مزید چار مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38316 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 2959082 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 67 سے کم ہو کر 1099 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2060957 ہو گئی ہے، جب کہ اس عرصے کے دوران ایک بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 14490 پر مستحکم ہے۔تلنگانہ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 3417 ہے، جب کہ اس دوران ایک شخص کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 4023 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 673404 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل گئی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 17 کم ہو کر 7433 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید دس افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19726 ہو گئی ہے جب کہ اب تک ریاست میں 1603906 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز کی تعداد 36 سے بڑھ کر 1435 ہو گئی ہے اور کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 138774 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 539 پر مستحکم ہے۔چھتیس گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹیو کیسز 15 سے بڑھ کر 345 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 993729 ہو گئی ہے اور اس دوران ایک شخص کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 13598 ہو گئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے 14 ایکٹو کیسز کے اضافے کے بعد ان کی مجموعی تعداد 392 ہو گئی ہے اور وباسے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 587247 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16640 ہو گئی ہے۔گجرات میں ایکٹو کیسز 1086 ہیں اور اب تک 818363 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد ایک بڑھ کر 10114 ہو گئی ہے۔ بہار میں 18 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 117 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 714270 لوگ کورونا سے آزاد ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی اس دوران ایک مریض کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 12095 ہے۔

Related Articles