وزیر اعظم مودی کیساتھ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کا اظہار تعزیت

سری نگر . دسمبر۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے وزیر اعظم ہند شری نریندر مودی کی والدہ کے کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے۔ دونوں لیڈران نے آنجہانی کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی دعا کی۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ میں مودی جی کی ماں کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی دکھی ہوں، ماں کی موت ان تکلیف دہ لمحات میں سے ایک ہے جس کا تجربہ زندگی میں ہوسکتا ہے۔مودی اور ان کے خاندان کیلئے اس غم کی گھڑی میں اُن کے ساتھ کھڑا ہوں۔ عمر عبداللہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قابل احترام والدہ کے انتقال سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ ان کے سوگ پر ان کے اور ان کے پورے خاندان کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔ کسی کی ماں کے کھونے سے پیدا ہونے والے خلا کو کوئی بھی چیز پُر نہیں کر سکتی۔ انہوں نے دعا کی کہ اس مشکل وقت میں مرحومہ کی یادیں پورے سوگوار خاندان کے لئے سکون کا باعث بنیں۔پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، صوبائی صدور ناصر اسلم وانی، رتن لال گپتا، ترجمان اعلیٰ تنویر صادق، پارٹی ممبران پارلیمنٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے بھی تعزیت کا اظہار کیاہے۔

Related Articles