پٹرول پھر مہنگا، ڈیزل کی قیمت مستحکم
نئی دہلی، پٹرول کی قیمتوں میں آج مسلسل پانچویں روز اضافہ ہوا، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوبیسویں دن بھی مستحکم رہا۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 13 پیسے کے اضافے کے ساتھ 81.62 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ یہ 21 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ کولکتہ ، ممبئی اور چنئی میں بھی یہ 12-12 پیسے اضافے سے بالترتیب 83.13 روپے ، 88.28 روپے اور 84.64 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 73.56 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ کولکتہ میں اس کی قیمت 77.06 روپے ، چنئی میں 78.86 روپے اور ممبئی میں 80.11 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر رہی۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) مندرجہ ذیل تھی۔
میٹرو ———– پٹرول —————– ڈیزل
دہلی ———— 81.62 (+13 پیسے) ——- 73.56 (مستحکم)
کولکتہ ——— 83.13 (+12 پیسے) ——- 77.06 (مستحکم)
ممبئی ————- 88.28 (+12 پیسہ) ——- 80.11 (مستحکم)
چنئی ———— 84.64 (+12 پیسہ) ——- 78.86 (مستحکم)