جھانوی کپور کی اپنے سابق بوائے فرینڈ سے قربتیں دوبارہ بڑھنے لگیں

نئی دہلی،دسمبر۔ بھارتی اداکارہ جھانوی کپور کا اپنے سابق بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیہ سے پیچ اپ ہوگیا. دونوں کو جھانوی کے چچا انیل کپور کی سالگرہ سے ایک ساتھ باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔اداکارہ نے اپنے والد بونی کپور اور بہن خوشی کے ساتھ اپنے چچا کی 66 ویں سالگرہ میں شرکت کی۔ پارٹی میں اکیلی پہنچنے والی اداکارہ اپنے مبینہ بوائے فرینڈ شیکھر کے ساتھ واپس گئیں۔ یہی نہیں، بونی کپور نے شیکھر کے کندھے پر بازو رکھ کر پوز بھی دیا۔جھانوی کپور اور شیکھر پہاڑیہ کچھ سال پہلے رشتے میں تھے۔ تاہم وہ الگ ہوگئے تھے جس کے بعد اداکارہ کی اورہان اواترامانی کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں تھیں، لیکن انہوں نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔ اب جھانوی اور شیکھر کو اکثر مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ وہ حال ہی میں دہلی میں ایک سٹور لانچ میں اداکارہ کے ساتھ ہی تھے۔

Related Articles