اسماعیل ہنیہ کا صلاح الحموری کو فون، مکمل یکجہتی کا اظہار

دوحہ،دسمبر۔حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی حقوق کے لیے سرگرم قانون دان صلاح الحموری کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور انہیں اسرائیلیقابض اتھارٹی کی طرف سے فلسطین سے ڈی پورٹ کرنے کی مذمت کی ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے پیر رات صلاح الحموری سے فون کال پر بات کرتے ہوئے کہا قابض اسرائیلی اتھارٹی فلسطینیوں کے جائز موقف اور مزاحمت کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو کر بوکھلاہٹ میں ایسے اقدامات کر رہی ہے۔قابض فوج کے تمام ترظلم اور جبر کے باوجود مزاحمت جاری ہے ، جس کا توڑ اسرائیل نے جبری نظر بندیوں ، ملک بدری، حراستوں اور قتل عام میں سمجھ لیا ہے۔ لیکن یہ ناکام رہے گا۔ اس سے فلسطینی عوام اور انک آواز کو بلند کرنے والوں کی ہمت کو کمزور نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے صلاح الحموری کو یقیان دلایا ان کو ڈی پورٹ کیے جانے والے واقعے کے خلاف سیاسی، سماجی اور صحافتی سطحوں پر حماس آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہیں انے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ الحموری ایک دن ضرور اپنی سرزمین پر واپس لوٹیں گے۔ اس موقع پر صلاح الحموری نے اسماعیل ہنیہ کا بہت شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فون کر کے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

Related Articles