اسٹاک مارکیٹ کی گراوٹ رکی، سینسیکس-نفٹی میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ

ممبئی،  دسمبر۔کورونا انفیکشن کے خطرے کے درمیان ایشیائی بازاروں میں تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی جانب سے مقامی سطح پر یوٹیلٹیز، پاور، انڈسٹریلز اور ٹیلی کام سمیت 19 گروپوں کی خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گزشتہ مسلسل چار دن کی گراوٹ سے اوپراٹھتے ہوئے آج ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی پر رہا۔بی ایس ای کا تیس حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 721.13 پوائنٹ یعنی 1.20 فیصد چھلانگ لگا کر 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے اوپر 60566.42 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 207.80 پوائنٹس یعنی 1.17 فیصد اضافے کے ساتھ 18 ہزار پوائنٹس کے پار 1804.6 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔اس دوران بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی زبردست خریداری ہوئی۔ مڈ کیپ 2.31 فیصد بڑھ کر 24990.42 پوائنٹس اور اسمال کیپ 3.13 اچھل کر 28106.75 پوائنٹس پررہا۔ بی ایس ای میں کل 3768 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2876 میں خریداری جبکہ 759 فروخت ہوئی، وہیں 133 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 40 کمپنیاں سبز، جبکہ باقی 10 سرخ نشان پر بند ہوئیں۔بی ایس ای میں ہیلتھ کیئر گروپ کی 0.45 فیصد کمی کو چھوڑ کر، 19 گروپوں میں تیزی رہی۔ اس دوران کموڈٹیز2.35، سی ڈی 1.94، توانائی 1.65، ایف ایم سی جی 1.20، مالیاتی خدمات 2.18، انڈسٹریلز 2.53، آئی ٹی1.02، ٹیلی کام 2.08، یوٹیلٹیز 3.40، آٹو 1.24، بینکنگ 2.04، کیپٹلز گڈس 1.84، میٹلز2.25، آئل اینڈ گیس 1.55، پاور 3.18، ریئلٹی 2.41 اور سروسز گروپ کے حصص 2.35 فیصد چڑھ گئے۔ایشیائی بازاروں میں تیزی کا رجحان رہا۔ جاپان کا نکئی 0.65 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.65 فیصد مضبوط رہا، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.44 فیصد کمی ہوئی۔ تاہم کرسمس کی تعطیل کی وجہ سے آج یورپی منڈیوں میں کاروبار معطل رہا۔

Related Articles