ایس بی آئی نے ریٹیل فکسڈ ڈپازٹس پر سود کی شرح میں اضافہ کیا

ممبئی، اکتوبر ۔ ملک کے سب سے بڑے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے 2 کروڑ روپے سے کم کے ریٹیل فکسڈ ڈپازٹ پر سود کی شرح میں 0.80 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ایس بی آئی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ شرح سود میں اضافہ آج سے نافذ ہو گیا ہے۔بینک کے مطابق سات سے 45 دن کی مدت کے لیے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، جب کہ 46 دن سے 179 دن کی مدت کے لیے شرح سود پہلے چار فیصد سے بڑھا کر 4.50 فیصد کر دی گئی ہے۔ایس بی آئی نے 180 دن سے 210 دن کے ڈپازٹس پر شرح سود کو 4.65 فیصد سے بڑھا کر 5.25 فیصد کر دیا ہے۔ دو سے تین سال کے ڈپازٹس پر 6.25 فیصد کی شرح سے سود دیا جائے گا جو پہلے 5.65 فیصد تھا۔بینک نے 5 سے 10 سال کے لیے ڈپازٹس پر شرح سود 5.85 فیصد سے بڑھا کر 6.10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس بی آئی نے اسی بنیاد پر بزرگ شہریوں کے لیے ڈپازٹ پر سود کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔

Related Articles