امریکہ اور چین کے تعلقات کو 2022 میں سنگین چیلنجز کا سامنا ہے: وانگ یی
بیجنگ، دسمبر .چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اتوار کو کہا کہ امریکہ کی جانب سے ان کے ملک کے خلاف اشتعال انگیزی جاری رکھنے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گزشتہ ایک سال کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔چین کے خارجہ تعلقات پر سمپوزیم میں اپنی تقریر میں مسٹر وانگ نے کہاکہ "چونکہ امریکہ چین کو اپنے بنیادی حریف کے طور پر دیکھ رہا ہے اور چین کے خلاف زبردستی ناکہ بندی، جبر اور اشتعال انگیزی میں مصروف ہے، چین-امریکہ تعلقات شدید مشکلات کا شکار ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے کھلے رابطے کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے امریکہ کی "طاقت کی سیاست اور دھمکی” کے جواب میں فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔ مسٹر وانگ نے یہ بھی کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود دونوں ممالک کے مفادات اب بھی مشترک ہیں اور انہیں اپنی بات چیت جاری رکھنی ہوگی۔وزیر نے کہاکہ "جو کچھ ہوا ہے وہ بار بار ثابت کرتا ہے کہ چین اور امریکہ سپلائی چین کو الگ نہیں کر سکتے۔ نئے حالات میں چین اور امریکہ کے مشترکہ مفادات میں کمی نہیں بلکہ بڑھی ہے۔چینی وزیر خارجہ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کے ساتھ تعلقات میں اپنے وعدوں کا احترام کرے اور بیجنگ کو دبانے اور اس کی خودمختاری اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوششیں بند کرے۔