یوگی نے چودھری چرن سنگھ کی سالگرہ پر سلام کیا

لکھنو،دسمبر۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یو گی آدتیہ ناتھ نے جمعہ ودھان بھون کے احاطے میں سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کی سالگرہ پر اس کے مجسمہ اور تصویر پر پھول پیش کئے۔کسانوں کی بھلائی کے لئے ہمیشہ تیار رہنے والے چودھری جی کی سالگرہ کو کسان سمان دیود کے طور پر منایا گیا۔ اس کے بعد وزیر اعلی نے ودھان بھون کے سامنے کسان پروڈیوسر تنظیمیں(ایف پی او) کو دئے جانے والے ٹریکٹروں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس درمیان وزیر اعلی برجیش پاٹھک، زراعت کے وزیر سوریہ پرتاپ سنگھ ، کابینی وزیر سوتنترادیو سنگھ، جنگلات کے وزیر ارون کمار سکسینا، وزیر مملکت(آزادنہ چارج) دینیش پرتاپ سنگھ ، وزیر مملکت برائے زراعت بلدیو سنگھ اوکھل وغیرہ موجود رہے۔

 

Related Articles