دہلی حکومت کی شراب پالیسی کے خلاف بی جے پی کا دھرنا مظاہرہ
نئی دہلی، جولائی ۔دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنان دہلی حکومت کی نئی ایکسائز پالیسی کے خلاف ہفتہ کو قومی دارالحکومت کی سڑکوں پرمظاہرہ کیا۔بی جے پی کارکنوں نے دہلی کی کیجریوال حکومت کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ منیش سسودیا کی رہائش گاہ کے باہر بھی دھرنا دیا۔ اس دوران پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور انہیں بسوں میں اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس کی حراست میں لیے گئے لوگوں میں دہلی پردیش بی جے پی کے صدر آدیش گپتا احتجاج کی قیادت کر رہے تھے۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کی طرف سے دہلی میں گزشتہ سال شراب کے ٹھیکے الاٹ کرنے میں دہلی ایکسائز ایکٹ 2009 کی خلاف ورزی کی اطلاعات ہیں۔ چیف سکریٹری کی طرف سے حال ہی میں پیش کی گئی اس رپورٹ پر سی بی آئی انکوائری کی لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کی سفارش کے ایک دن بعد بی جے پی نے یہ مظاہرہ کیا۔نائب وزیر اعلیٰ سسودیا کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کر رہے بی جے پی کارکنوں نے دہلی پولیس کی طرف سے لگائی گئی رکاوٹوں کو توڑ دیا۔ وہاں پولس نے کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا اور ایک بس میں اپنے ساتھ لے گئی۔