جموں وکشمیر کے ڈگری کالجوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان

سری نگر، دسمبر۔ جموں وکشمیر محکمہ اعلیٰ تعلیم نے یونین ٹریٹری کے ڈگری کالجوں میں سرمائی تعطیلات اعلان کر دیا ہے۔محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری الوک کمار کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق کشمیر اور صوبہ جموں کے سرمائی زون کے ڈگری کالجوں میں 17دسمبر سے 14 فروری 2023 تک سرمائی چھٹیاں رہیں گی۔حکمنامے کے مطابق جموں کے گرمائی زون کے ڈگری کالجوں میں یکم جنوری سے10 جنوری2023 تک دس دنوں کی سرمائی تعطیلات ہوں گی۔بتادیں کہ شہنشاہ زمستان چالی روزہ چلہ کلان 21 دسمبر کی شب تخت نشین ہوا ہے اور اس نے اقتدار سنھبالتے ہی اپنی طاقت بھر پور مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

Related Articles