گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے فعال معاملوں میں کمی
نئی دہلی، دسمبر۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے فعال معاملوں میں کچھ کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے کورونا وبا سے متعلق معاملوں کی تعداد کم ہو کر 3,402 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.02 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران 190 افراد کووڈ-19 انفیکشن سے شفایاب ہو ئے ہیں، جس کی وجہ سے اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,42,432 ہو گئی ہے اور ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.80 ہے۔جبکہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے ایک مریض کی موت کے بعد تعداد 5,30,681 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کی 9 ریاستوں میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور باقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد کم ہوئی ہے۔ اتر پردیش، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات سمیت دیگر ریاستوں میں ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ دو ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، کیرالہ میں سب سے زیادہ فعال کیسز 1,438 ہیں۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,54,841 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,540 پر مستحکم ہے۔ کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے نو فعال معاملات میں کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 1,263 ہوگئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 40,30,157 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,307 ہے۔ مہاراشٹر میں تین فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 135 ہو گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 27 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 79 لاکھ 87 ہزار 851 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,412 پر مستحکم ہے۔اڈیشہ میں کورونا انفیکشن کے پانچ ایکٹیو کیسز بڑھ گئے ہیں، جس کی وجہ سے اب ایکٹو کیسز کی تعداد 103 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 13,27,214 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 9,205 ہے۔