ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح 76.24 فیصد

نئی دہلی، پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ تعداد میں انفیکشن کے نئے معاملوں کی تصدیق ہونے کے دوان انفیکشن سے دوچار مریضوں کی تعداد میں آئی کمی سے قومی اوسط کے صحتیاب ہونے کی شرح میں ہلکی کمی آئی ہے۔ آج یہ کم ہوکر 76.24 فیصد پر آگئی۔

وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں 56,013 کورونا انفیکشن سے دوچار مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اس سے پہلے بدھ کو صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 63,173 تھی۔

اب تک انفیکشن سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 25 لاکھ سے زیادہ 25,23,771 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے اب تک کے سب سے زیادہ 75,760 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق انفیکشن کے مجموعی طور سے سرگرم معاملوں اوراب تک انفیکشن سے صحتیاب ہوئے لوگوں کے درمیان فاصلہ بڑھ کر 17,97,780 ہوگیا ہے۔

صحتیاب ہونے کے معاملوں میں دہلی سب سے آگے ہے۔ دہلی میں صحتیاب ہونے کی شرح 90 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو میں یہ شرح 85 فیصد، بہار میں 84 فیصد، ہریانہ میں 82 فیصد اور گجرات اور راجستھان میں80 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں صحتیاب ہونے کی شرح 73 فیصد، آندھرا پردیش میں 75 فیصد، کرناٹک میں 70 فیصد، اترپردیش میں 73 فیصد، تلنگانہ میں 75 فیصد، اڈیشہ میں 72 فیصد، کیرلہ میں 65 فیصد، مدھیہ پردیش اور جموں وکشمیر میں 76 فیصد اور پنجاب میں 66 فیصد ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 75,760 نئے معاملے سامنے آنے سے اب تک انفیکشن کے شکار ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 33,10,234 ہوگئی ہے۔ حالانکہ 26 اگست کو 56,013 مریضوں کے صحتیاب ہونے اور 1,023 مریضوں کی اموات سے انفیکشن کے سرگرم معاملوں میں 18,824 کی تیزی آئی ہے۔
پورے ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 7,25,991 معاملے سرگرم ہیں۔

 

Related Articles