یوکرینی صدر کا سرحدی شہر باخموت کا دورہ

کیف، دسمبر۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے مشرقی ڈونیٹسک علاقے کے سرحدی شہر باخموت کا دورہ کیا۔ صدر کی پریس سروس نے آج یہ اطلاع دی۔مسٹر زیلینسکی نے سرحدی علاقے میں جنگی کارروائیوں کی حالت کے بارے میں کمانڈر کی رپورٹ کو غور سے سنا اور یوکرائنی فوج کی بے مثال ہمت، سرحد پر ثابت قدمی اور لڑائی کے دوران طاقت کے لیے ان کی تعریف اور شکریہ کا اظہار کیا۔یوکرائنی صدر نے مشینی، موٹرائزڈ انفنٹری، ماؤنٹین حملہ، ٹینک، آرٹلری اور ایئر موبائل یونٹس کے فوجیوں کو ایوارڈز سے نوازا۔باخموت قصبہ گزشتہ چند ہفتوں سے یوکرین اور روسی فوجیوں کے درمیان لڑائی کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Related Articles