سکاٹ لینڈکے مرکزی علاقوں میں برفباری سے نظام زندگی متاثر

گلاسگو ،دسمبر۔اسکاٹ لینڈ میں گنجان آبادی والے علاقوں سینٹرل ا سکاٹ لینڈ میں شدید برفباری نے نظام زندگی کو معطل کردیا۔ جمعہ کی صبح 5 بجے اچانک ایمبر وارننگ جاری کر دی گئی اور صبح لوگ جب سو کر اٹھے تو ہر طرف برف کی گہری سفید چادر بچھی ہوئی تھی۔ ایم 8، ایم 80، اور ایم 73پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔ دیہی علاقوں میں چھوٹی سڑکوں پر گاڑی چلانے میں خاصی مشکلات پیش آئی، عوام کو مشورہ دیا گیا کہ وہ سفر کرنے سے پہلے اپنے روٹ اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو چیک کرلیں کیونکہ اتوار تک برفباری کا امکان ہے۔ گلاسگو ائیرپورٹ پر برفباری کے بعد چند گھنٹوںکے لئے پروازیں معطل کر دی گئیں۔ بعض علاقوں میں سکول بند کر دیئے گئے۔ شٹ لینڈ کے 16 سو گھروں میں ابھی تک بجلی کی سپلائی بند ہے۔ کئی مقامات پر گاڑیوں کے بریک ڈائون اور حادثات کی اطلاعات ملی ہیں۔ پولیس نے پورے سکاٹ لینڈ کے لئے ٹریول وارننگ دی ہے اور لوگوں سے دوران سفر پوری احتیاط کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے عوام کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ بچوں کو تالابوں اور نہروں کی سطح پر جمی برف پر کھیلنے کے لئے نہ جانے دیں جس کے نتیجے میں پہلے ہی برمنگھم کے علاقیمیں 4چے تالاب پر برف ٹوٹ جانے کے بعد برفیلے پانی میں گر کر ہلاک ہو گئے تھے۔

Related Articles