فرانس کا مراکش پر عائد ویزہ پابندی ختم کرنے کا اعلان
پیرس ،دسمبر۔فرانس نے مراکش پر عائد ویزہ پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس نے تقریبا ایک سال بعد مراکش پر عائد ویزہ پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرائن کولونا نے کہا کہ انہوں نے اپنے مراکش کے ہم منصب ناصر ناصر بوریطہ سے دارالحکومت رباط میں بات چیت کے بعد کہا کہ ہم نے اپنے مراکشی شراکت داروں کے ساتھ قونصلر تعلق بحال کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے ہیں۔ دونوں ممالک کیدرمیان تعلقات کافی عرصے سے تناؤ کا شکار تھے تاہم قطر میں فیفا ورلڈ کپ میں مدمقابل آنے کے بعد تعلقات میں بہتری آئی ہے، اس میچ میں فرانس نے مراکش کو ہرایا تھا۔بغیر کاغذات کے فرانس آنے والے تارکین وطن کو روکنے کے حوالے سے عوامی دباؤ پر فرانس کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ الجزائر، مراکش اور تیونس کے شہریوں کو دیے جانے والے ویزوں کی تعداد کم کر دے گا کیونکہ شمالی افریقا کے چند ممالک نے غیرقانونی طور پر فرانس آنے والے شہریوں کو واپس لینے سے انکار کر دیا تھا، اس ضمن مین مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریطہ کا کہنا ہے کہ فرانس کا پابندی لگانے اور ختم کرنے کا فیصلہ یکطرفہ ہے۔