نیولنی کو زہر دینے کے پیچھے ہوسکتے ہیں سینئر روسی عہدیدار: پومپیو

واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے الزام لگایا ہے کہ اس بات کے خدشات ہیں کہ روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی نیولنی کو سینئر روسی عہدیداروں کے کہنے پر زہر دے کر ہلاک کردیا گیا یو۔
مسٹر پومپیو نے بدھ کی دیر شام سماجی نقاد بین شاپیرو کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ مسٹر نیولنی کے ساتھ پیش آیا پورا واقعہ روسی حکومت کے برے چہرے کی عکاسی کرتا ہے۔ ’’مجھے لگتا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ اس طرح کی سرگرمی دیکھ رہے ہیں کہ یہ کیا ہے اور جب وہ کسی ناراض شخص کو زہر دینے کی کوشش کو دیکھتے ہیں اور وہ مانتے ہیں کہ اس بات کی وافر خدشات ہیں کہ اصل میں یہ حکم اعلی عہدیداروں کی طرف سے آیا ہو۔ میرے خیال میں یہ روسی عوام اور روس کے لئے اچھا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یوروپی یونین روس سے امید کرتا ہے کہ اس واقعہ کے لئے وہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
واضح رہے کہ 44 سالہ الیکسی نیولنی 20 اگست کو سائبیریا سے ماسکو جانے والی پرواز کے دوران شدید بیمار ہوگئے تھے۔ طیارے کی ایمرجنسی میں لینڈ کے بعد انہیں سائبرین شہر اومسک کے ایک اسپتال میں داخل کریا گیا۔ دو دن بعد انہیں مزید علاج کے لئے برلن واقع چیریٹ اسپتال لے جایا گیا۔
گذشتہ ہفتے جرمن حکومت نے دعوی کیا کہ مسٹر نیولنی کے جسم میں زہر کے نشان پائے گئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر نیولنی کو جرمنی لے جانے سے پہلے روسی ڈاکٹروں کو ان کے جسم میں کوئی زہریلا مادہ نہیں ملا تھا اور جرمنی نے ان دعوؤں کی تائید کے لئے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔

 

Related Articles