سرحد کی حفاظت کرنے والے فوجیوں پر تنقید درست نہیں: جے شنکر

نئی دہلی، دسمبر۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے چین کی سرحد پر ہندوستانی فوجیوں سے متعلق کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجیوں پر تنقید غلط ہے اورکسی کو بھی جوانوں کے بارے میں غلط تبصرے نہیں کرنے چاہئیں۔لوک سبھا میں انسداد بحری قزاقی بل 2019 پر بحث کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے ایوان میں چین کا مسئلہ اٹھانے پر مسٹر گاندھی کا نام لیے بغیر کہاکہ ہم اپنے جوانوں پر تنقید نہیں کرتے۔ کسی بھی حالت میں تنقید نہیں کرنا چاہئے مارنے کے لفظ کا استعمال درست نہیں۔ ہمارے جوانوں کا احترام کیا جانا چاہیے اور ان کے لیے پٹائی جیسے تضحیک آمیز الفاظ استعمال نہیں کیے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جوان 14000 فٹ سے زیادہ کی بلندی پر ملک کی حفاظت کے لیے تعینات ہیں۔ جوانوں کے بارے میں غلط الفاظ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ فوجیوں کی تذلیل نہ کی جائے۔ ہمارے جوانوں کے لیے پٹائی کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ چین کے بارے میں ہمارا رویہ غیر سنجیدہ تھا تو سرحد پر فوج کس نے بھیجی؟

Related Articles