ہر10 میں سے 8نئے وائر لائن براڈ بینڈ صارف جیو فائبرسے جڑ رہے ہیں

نئی دہلی، جولائی۔وائر لائن براڈ بینڈ سیگمنٹ میں جیو فائبر نے دھمال مچا د رکھا ہے۔ کمپنی کے مطابق، تقریباً 80 فیصد نئے وائر لائن صارفین جیو فائبر سے جڑ رہے ہیں۔ جیو فائبر، وائر لائن براڈ بینڈ سگیمینٹ میں نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہے۔ ٹرائی کے اعداد و شمار بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں۔وائرلیس براڈ بینڈ سروس میں، فیصدی 53 مارکیٹ شیئر کے ساتھ جیو سرفہرست ہے۔ جیو ڈیٹا کی کھپت کے معاملے میں بھی بہت آگے ہے۔ جیو کے پاس 60 فیصد ‘ ڈیٹا ٹریفک مارکیٹ شیئر’ ہے، جو ایئر ٹیل اور وی آئیکی کل جمع کھپت سے زیادہ ہے۔ جیو نیٹ ورک پر صارفین ہر ماہ اوسطاً 20.8 جی بی ڈیٹا استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر ماہ فی سبسکرائبر وائس کالنگ بھی 1000 منٹ سے زیادہ کےآنکڑے کو چھو چکی ہے۔سہ ماہی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ریلائنس جیو کی فی صارف ماہانہ آمدنی بھی 175.7 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی کے لیے ریلائنس جیو انفو کام کا اسٹینڈ ا لونخالص منافع سال بہ سال تقریباً 24 فیصد بڑھ کر 4,335 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

 

Related Articles