برکسٹن اکیڈمی: آسکے گیگ میں کچلے جانے سے 8 زخمی، 4 کی حالت نازک
لندن ،دسمبر ۔ جنوبی لندن میں ایک کنسرٹ کے دوران مشتبہ ٹریفک حادثہ میں کچلے جانیکے بعد آٹھ افراد کو ہسپتال لے جایا گیا ہے، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ افرو پاپ گلوکار آسکے کے ایک شو کے دوران جمعرات کو گرین وچ مین ٹائم کے مطابق 21:35 بجے برکسٹنO2اکیڈمی پر پولیس کو طلب کیاگیا تھا۔ افسران بڑی تعداد میں لوگوں کو زبردستی پنڈال میں جانے کی کوشش کرنے کی اطلاعات پر جائے وقوع پر پہنچے تھے۔ پولیس نے کہا کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کچلنے کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور سٹاک ویل روڈ پر واقع وینیو کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا تھا۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ یہ نائیجیرین گلوکار کا تیسرا اور آخر ی سولڈ آئوٹ شو تھا۔ نائیجیرین گلوکار کو مسٹر منی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس نے برکسٹن میں پرفارم کیا تھا۔ سوشل میڈیا فوٹیج میں پنڈال کے باہر ایک بڑا ہجوم کھڑا دکھائی دے رہا تھا، جس میں ایک شخص نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ 1000 سے زیادہ لوگ بغیر ٹکٹ کے آئے تھے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے کمانڈر ایڈ ایڈلکن نے کہا کہ ماہر افسران کے ذریعے جائے وقوعہ کا معائنہ تفتیش کے طور پر کیا جائے گا جو کہ ضرورت کے مطابق مکمل اور فرانزک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی پریشان کن واقعہ ہے، جس نے ہسپتال میں چار افراد کو شدید زخمی حالت میں چھوڑا ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا کہ میٹ کا پیشہ ورانہ معیارات کا ڈائریکٹوریٹ تمام مواد کو دیکھے گا، جس میں جائے وقوعہ پر موجود افسران کے جسم سے پہنی ہوئی ویڈیو فوٹیج بھی شامل ہیں۔ آسکے، جس کا اصل نام احمد اولولاد ہے، کو بی بی سی ریڈیو 1 کے ساؤنڈ آف 2023 ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ اسے نائیجیریا کے سب سے مشہور بریک آؤٹ ستاروں میں سے ایک کے طور پر بتایا گیا تھا اور وہ اپنے پہلے البم مسٹر منی ود دی وائب کے حوالے سے دورہ کر رہے ہیں۔