پیرو میں مظاہروں میں سات افراد ہلاک، 52 زخمی
آیاکوچو، دسمبر۔پیرو کے شہر آیاکوچو میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں سات افراد ہلاک اور 52 دیگر زخمی ہو گئے۔آیاکوچو ریجنل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے آج یہاں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ”شہر کے مختلف حصوں میں جمعرات کو ہونے والی جھڑپوں میں سات افراد ہلاک اور 52 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔واضح رہے کہ پیرو کی عبوری حکومت کے خلاف مظاہرے 7 دسمبر کو صدارتی عہدے سے پیڈرو کاسٹیلو کے مواخذے کے بعد کانگریس کو تحلیل کرنے اور ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد ہو رہے ہیں۔مسٹر کاسٹیلو پر بغاوت اور سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مظاہرین ملک میں فوری صدارتی انتخابات اور پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بدھ کو حکومت نے پورے ملک میں ہونے والے مظاہروں کے پیش نظر ملک میں 30 دن کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔