جرسی دھماکے میں پانچ افراد ہلاک
لندن، دسمبر۔برطانیہ میں جرسی کے برٹش چینل جزیرے پر ایک فلیٹ میں دھماکے اور آگ لگنے سے پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ جرسی کے فائر اینڈ ریسکیو کے چیف پال براؤن نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رہائشیوں کی جانب سے گیس کی بو آنے کی اطلاع ملنے کے بعد جمعہ کی رات عمارت میں فائر سروس کو بلایا گیا ۔ اس کے گھنٹوں بعد دھماکہ ہوا۔ جرسی پولیس نے ٹویٹ کیا ’’دھماکے میں ہلاک ہونے والے جزیرے کے باشندوں کی تعداد اب پانچ ہوگئی ہے۔ پولیس نے گھنٹوں قبل ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ تلاش اور بچاؤ آپریشن کو ایک بحالی آپریشن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ جرسی پولیس کے چیف آفیسر رابن اسمتھ نے کہا کہ گیس لیک ہونے کا امکان لگتا ہے۔