افغان شہر بلخ میں دھماکہ، آئل کمپنی کے ملازمین سمیت سات افراد ہلاک

کابل،دسمبر۔بلخ پولیس کے مطابق آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بس پر بم حملے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔خبروں کے مطابق مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حیرتان آئل کمپنی کے ملازمین کی بس کو صبح سات بجے بم سے نشانہ بنایا گیا۔ترجمان کے مطابق اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔سکیورٹی حکام واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

Related Articles