جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک الیکٹورل چیمبر میں ای وی ایم کا بٹن دبایا
نئی دہلی، دسمبر ۔ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کی قیادت میں ایک جرمن وفد نے راجدھانی میں الیکشن کمیشن کے کام کاج کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے انہیں ہندوستان میں کئے جانے والے انتظامات اور پورے ملک میں مدد حاصل کرنے کے لئے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا۔الیکشن کمیشن دنیا میں ووٹرز کی تعداد کے لحاظ سے جمہوری نظام میں سب سے بڑے انتخابات کرانے کے لیے ایک معروف ادارہ ہے۔کمیشن کی ایک ریلیز کے مطابق جرمن وفد نے الیکشن کے سلسلے میں کمیشن کی طرف سے اپنائی جانے والی الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور ووٹ کنفرمیشن سلپ (ای وی ایم۔ وی وی پی اےٹی) کے سخت قوانین، انتظامات، پروٹوکول اور حفاظتی خصوصیات کا جائزہ لیا۔جرمنی کے وزیر خارجہ نے ای وی ایم۔وی وی پی اے ٹی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے خود ای ایم ایم کے ذریعے ووٹنگ کو دیکھا۔ اس وفد کے لیے اس کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ وزیر خارجہ اور جرمن پارلیمنٹیرینز نے ای وی ایم کے حفاظتی معیارات کو دیکھا اور مشینوں کے استعمال میں سخت انتظامی پروٹوکول، نقل و حمل، اسٹوریج، آپریشن اور طریقہ کار کے بارے میں سیکھا۔ انہیں بتایا گیا کہ ان ساری سرگرمی میں ہر سطح پر سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔ریلیز کے مطابق جرمنی کے وفد کی قیادت وزیر خارجہ محترمہ بیئربوک نے کی جس کی قیادت چیف الیکشن کمشنر مسٹر کمار اور دونوں الیکشن کمشنرز انوپ چندر پانڈے اور ارون گوئل سے کمیشن کے ہیڈ کوارٹر الیکشن ہاؤس میں ہوئی۔ وفد میں ممبران پارلیمنٹ اگنیسکا بروگر، ٹامس آرنڈل، الریش لیشٹے، آندریاس لاریم، ہندوستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین اور جرمن دفتر خارجہ کے دیگر حکام شامل تھے۔مسٹر راجیو کمار نے جرمن وفد سے کہا کہ جمہوریت کی روح ہندوستان کے تاریخی تناظر اور روایات میں گہری جڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن کی طرف سے ملک بھر کے 11 لاکھ پولنگ اسٹیشنوں پر 95 کروڑ سے زیادہ ووٹروں کے لیے پولنگ اہلکاروں کا کس طرح انتظام کیا جاتا ہے، تاکہ آزادانہ، منصفانہ، جامع، آسان اور شرکت پر مبنی انتخابی عمل کو مکمل کیا جا سکے۔