آج میرا گھر ٹوٹا ہے، کل تیرا غرور ٹوٹے گا:کنگا

ممبئی: کنگنا رناوت نے ممبئی میں اپنے گھر پہنچنے کے بعد سب سے پہلے اپنے دفتر کے کچھ ویڈیوز شیئر کئے۔ ان ویڈیوز میں کنگنا کے دفتر کا ٹوٹا ہوا ملبہ دکھایاگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کنگنا نے اپنا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں کنگنا رناوت نے براہ راست مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بنایا ہے۔
کنگنا نے ویڈیو میں کہاکہ اھو ٹھاکرے تجھے کیا لگتا ہے کہ تونےفلم مافیا کے ساتھ مل کر میرا گھر توڑ کر مجھ سے بڑا بدلہ لیا ہے۔ آج میرا گھر ٹوٹاہے ، کل تمہارا غرور ٹوٹے گا۔ یہ وقت کا پہیہ ہے ، یاد رکھنا ، یہ ہمیشہ ایک جیسا نہیں ہوتا ہے ، اور مجھے لگتا ہے کہ تونے مجھ پر بڑا احسان کیا ہے۔ کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ کشمیری پنڈتوں پر کیاگزری ہوگی ، آج میں نے محسوس کیا ہے ۔

Related Articles