ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 70۔43لاکھ سےمتجاوز،ہلاکتیں تقریباً 74ہزار

نئی دہلی،ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ کے درمیان اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلسل دوسرے دن بھی 74،894 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے رکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 33،98،845 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کےمزید 89،706 نئے کیسز سے متاثرین کی مجموعی تعداد 43،70،129 ہوگئی۔ صحت مند ہونے والوں کے مقابلہ میں وائرس کے نئے کیسز زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 13،697 سے بڑھ کر 8،97،394 ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 1115مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 73،890 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز20.53کی شرح فیصد ،شفایابی کی شرح 77.77 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.69 فیصد ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس ریاست میں کووڈ 19 کے مزید6،517 اضافے سے مجموعی تعداد 2،43،809 ہو گئی اور مزید 380 اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27،407 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران ، 13،234 افراد شفایاب ہوئے ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 6،72،556 ہوگئی ہے ۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

 

Related Articles