کاجول نے بیٹی پر ہونیوالی ٹرولنگ پر کیا کہا؟
ممبئی،دسمبر ۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیسا دیوگن کا فی الحال بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ اکثر ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔حال ہی میں نیسا نے سوشل میڈیا پر روایتی لباس پہنے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، جوکہ ان کے فالوورز کی جانب سے بہت پسند کی گئی لیکن کچھ صارفین نے اس تصویر پر کافی نامناسب تبصرے بھی کیے۔کاجول نے ایک انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنی بیٹی پر ہونے والی اس ٹرولنگ پر غصّہ کرنے کے بجائے بہت دلچسپ تبصرہ کیا۔اْنہوں نے کہا کہ ’اگر آپ کو ٹرول کیا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ لوگ آپ کو نوٹس کرتے ہیں‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’اگر آپ کو ٹرول کیا جاتا ہے تو آپ مشہور ہوجاتے ہیں‘۔کاجول نے ہنستے ہوئے کہا کہ’مجھیتو ایسا لگتا ہے کہ آپ اس وقت تک مشہور نہیں ہوتے جب تک آپ کو ٹرول نہ کیا جائے‘۔اْنہوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بیوقوف ہوں اگر میں یہ کہوں گی کہ ٹرولنگ کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوتا‘۔اْنہوں نے کہا کہ’سوشل میڈیا ٹرولنگ کو صرف ایک خاص سطح تک آپ سنجیدگی سے لے سکتے ہیں‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’میں ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نیسا کو یہ سمجھاتی ہوں کہ دیکھو اگر کچھ لوگ تم پر تنقید کررہے ہیں تو ہزاروں لوگ تمہاری تعریف بھی کرتے ہیں اور تمہاری حوصلہ افزائی کرتے ہیں‘۔کاجول نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئیکہا کہ ’سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ خود کو آئینے میں کیسیدیکھتے ہیں؟‘اْنہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ’تو کس کی رائے اہمیت رکھتی ہے؟ ظاہر ہے میرے لیے آپ کی نہیں بلکہ میری اپنی ہی رائے اہمیت رکھتی ہے‘۔