کویتی وزیرخارجہ کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات
ریاض،دسمبر۔کل بدھ کو کویت کے وزیر خارجہ الشیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہی ٹرمینل پہنچنے پر ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے مملکت کے پہلے سرکاری دورے پر کویت کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ملکوں اور دو برادر اقوام کو متحد کرنے والے برادرانہ اور مضبوط تعلقات کی گہرائی پر زور دیا۔