چھ برسوں میں غریبوں کے مفاد میں جو کام ہوئے وہ پہلے کبھی نہیں ہوئے – وزیراعظم مودی

بھوپال، وزیر اعظم نریندر مودی نے غریبوں اورمحروم افراد کے مفاد میں کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ ملک میں پچھلے 6 برسوں میں غریبوں کے مفاد میں جتنے منظم طور پر کام ہوئے وہ پہلےکبھی نہیں ہوئِے مسٹر مودی نے سڑک کے کنارے ٹھیلا لگاکر یا فٹ پاٹھ پر کام کرنے والوں [ اسٹریٹ وینڈرس] کے لئے شروع کی گئی ‘پردھان منتری سونیدھی یوجنا’ کے تحت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے ایک لاکھ سے زیادہ مسفیدین سے خطاب کیا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی تمام اسکیمیں اس طرح ایک دوسرے کو جوڑ کر بنائی گئی ہیں کہ غریبوں ، مظلوموں ، استحصال کے شکار، محروموں، دلتوں اور قبائلیوں کے وسیع تر مفادات پہنچ سکے ۔ گذشتہ چھ برسوں میں جس طرح سے اس سمت میں منظم کام کیا گیا ، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔
پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مرکزی شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ، ریاستی شہری ترقی اور ہاؤسنگ وزیر بھوپندر سنگھ ، دیگر وزراء، عوامی نمائندے اور عہدیدار بھی شامل تھے۔ مسٹر مودی نے ضلع اندور کے سانور کے رہائشی جھاڑو بناکر فروخت کرنے والے جوڑے، گوالیار میں چاٹ فروخت کرنے والی ایک خاتون اور اس کے کنبہ کے افراد اور ضلع رائے سین کے سانچی کے رہائشی سبزی فروخت کرنے والے شخص سے بھی بات چیت کی۔

 

Related Articles