امت شاہ نے کورونا کو دی مات
نئی دہلی،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کورونا وائرس کو مات دے دی ہے۔
دہلی بھارتیہ جنتاپارٹی کے سابق صدر اور شمال مشرقی دہلی سے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے اتوار کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع ۔مسٹر تیواری نے لکھا،’’ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ جی کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ نگیوٹو آئی ہے۔‘‘
مسٹر شاہ دو اگست کو کورونا انفیکشن ہونے کے بعد علاج کے لئے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔امید ہے کہ جلد ہی انہیں اسپتال سے چھٹی مل جائےگی۔