سعودی عرب: جنونی ڈرائیونگ سے راہ گیر ماں بیٹی زخمی
مدینہ منورہ،نومبر۔سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا منظر محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ مدینہ منورہ میں پیش ایا جہاں ایک جنونی شخص نے تیز رفتاری سے کار چلاتے ہوئے کار کو راہ چلتی ماں بیٹی پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں دونوں معمولی زخمی ہو گئیں۔جنونی طریقیسے کار چلانے کے واقعے پر سوشل میڈیا پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔اس ویڈیو میں جسے ایک نگرانی والے کیمرے میں محفوظ کیا گیا ہے ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو دوسری کار کے ساتھ کھڑی ایک کار کی طرف جاتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جب کہ ایک شخص پاگل پن کی رفتار سے کار چلا رہا تھا، جس سے ماں اور اس کو کچل ڈالا۔ اس حادثے میں وہ دونوں معمولی زخمی ہوئیں۔ویڈیو کے سوشل میڈیا پروائرل ہوتے ہی شہریوں نے جنونی شخص کے خلاف کارروائی کرنے اور اسے دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر اسے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔سعودی ٹریفک نے ڈرفٹنگ کی خلاف ورزی کے جرمانے اور خلاف ورزی کے دہرانے پر پہلی بار گاڑی کو 15 دنوں کے لیے ضبط اور اس کے مالک کو 20,000 ریال جرمانہ کیا جائے گا۔سعودی ٹریفک نے وضاحت کی کہ جرمانہ دوسری بار دوگنا ہو جاتا ہے۔ جہاں گاڑی کو ایک ماہ کے لیے ضبط کیا جاتا ہے اور 40 ہزار ریال کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔تیسری بار جنونی طریقے سے گاڑی چلانے والے کو گرفتار کرنے کے ساتھ اسے ساٹھ ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔