سلوجاوزیر اعظم کی شخصت سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں:شیوراج

بھوپال،نومبر۔ مدھیہ پردیش کی کانگریسی اکائی کے سربراہ کمل ناتھ کے کٹر حامی رہے نریندر سلوجا کے آج بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی شخصیت سے متاثر ہوکر پارٹی سے شامل ہو رہے ہیں۔مسٹر چوہان نے مسٹر سلوجا کے متعلق کہا کہ ان کے اصل خیال اچھے ہیں۔ وہ مسٹر مودی کے شخصیت سے متاثر ہوکر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان کے آنے سے پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔ بی جے پی خاندان میں ان کا استقبال ہے۔

Related Articles