وزیر اعلی نے کہابندیل کھنڈ میں ترقیاتی کام لگاتار جاری ہیں

جھانسی:نومبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ بندیل کھنڈ جیسے سابقہ حکومتوں میں خشک سالی، بدحالی اور انارکی کے لئے جانا جاتا تھا آج ترقی کی نئی بلندیوں پر فائز ہے۔جھانسی میں 328 کروڑ روپئے اخراجات کے 102 ترقیادتی پروجکٹوں کو لانچ کرنے کے بعد وزیر اعلی نے کہافطری وسائل سے مالامال بندیل کھنڈ میں سابقہ حکومتوں میں خوب لوٹ مار کی جاتی تھی۔وزیر اعظم نریندر مودی بندیل کھنڈ کو اس حالت سے نکالنا چاہتے تھے۔بندیل کھنڈ ایکسپریس وے یہاں بنایا گیا جسے اس سال وزیر اعظم نے قوم کو معنون کیا۔ اور اس کے نتیجے کے طور پر بندیل کھنڈ اس وقت ترقی کے بام عروج کو چھو رہا ہے۔اب بندیل کھنڈ سے دہلی کی مسافت محض 5گھنٹوں میں پوری کرلی جاتی ہے۔پربدھ جن سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے یوپی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے لوگوں شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا نریندر مودی کے ویژن کے مطابق ہم نے جل جیون مشن کا نفاذ کا اور اب پانی ہر گھر کو پہنچ رہا ہے۔اور بہت جلد ہی بندیل کھنڈ کے ہر گھر کو شفاف پینے کا پانی ملے گا جو خود ہی نصف بیماریوں کا مداوا کردے گا۔انہوں نے کہا کہ پینے کے شفاف پانی تک رسائیایز آف لیونگ کے مقصد کے حصول کا آسان تر بنا دیتا ہے۔جھانسی اور چترکوٹ میں دو یونٹ ڈیفنس کاریڈور بنائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہابندیل کھنڈ میں ترقیاتی کام لگاتار جاری ہیں۔آج بندیل کھنڈ میں کنکٹی وٹی کافی بہتر ہوئی ہے۔بندیل کھنڈ کے نوجوانوں کو نوکریاں و روزگار مل رہے ہیں۔یوگی نے کہا کہ بندیل کھنڈی ڈکیٹی سے آزاد ہورہا ہے۔مافیا و جرائم پیشہ افراد کا رسوخ یہاں بالکل ختم ہوگیا ہے۔یہ مافیا اس سے پہلے غریب اور کاروباریوں کی زمین ہڑپ لیا کرتے تھے۔اب حکومت نے ان سے سود سمیت تلافی کا آغاز کردیا ہے۔ اور ان املاک پر غریبوں کے لئے رہائش گاہوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہاسال 2017 سے قبل پولیس بھی اپنے آپ کو مجبور پاتی تھی۔لیکن آج یوپی میں پولیس اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ کوئی مافیا نہ بچے۔پروگرام کے درمیان وزیر اعلی نے سیاحتی ترقیات پر ایک کافی ٹیبل بک کا اجرا کیا۔یوگی نے کہا کہ حکومت غریبوں کو رہائش گاہوں، پانی، بیت الخلاء، رسوئی گیس اور الکٹریکل کنکشن سمیت دیگر چیزوں تک رسائی فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ بی جے پی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ محفوظ ہونے کے احساس کو پیدا کرے۔اس وقت سیکورٹی کا ماحول کافی شاندار ہے۔ریاست میں کہیں بھی فساد،غنڈہ گردی اور افراتفری نہیں ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ پی ایم اسکیمات کو نافذ کیا جائے۔حکومت ہر بیوہ اور ہر معذور کو پنشن ،پر غریب کو پناہ اور ہر بے روزگار کو روزگادینے کا کام کررہی ہے۔یوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے من کی بات پروگرا میں جھانسی کی ایک بیٹی کے ذریعہ ایک چھت پر اسٹرا بیری لگانے پر اس کی خوب سراہنا کی تھی۔

Related Articles