خاشقجی کے کنبے نے عدالت کے فیصلے پر کیا اطمینا کا اظہار
ریاض، سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے میں عدالت کے فیصلے پر انکے کنبے نے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پوری غیر جانبداری کے ساتھ فیصلہ سنایا ہے۔
سعودی عرب کے ال عربیہ نیوز چینل نےیہ اطلاع خاشقجی کے کنبے کے وکیل کے حوالے سے دی ہے۔ سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن دفتر کے ایک ترجمان نے پیر کو بتایا کہ عدالت نے مسٹر خاشقجی کے قتل معاملے میں آٹھ مشتبہ کو سزا سنائی ہے۔ ان میں سے پانچ کو 20،20 برس کی قید، ایک کو 10 برس کی قید اور سات سات برس کی جیل کی سزا سناعئی ہے۔
واضح رہے کہ مسٹر خاشقجی واشنگٹن پوسٹ کے مبصر تھے اور اکتوبر 2018 کو ترکی کے استنبول واقع سعودی سفارتخانے سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ پہلے تو سعودی عرب نے ان کے بارے میں کوئی بھی اطلاع دینے سے انکار کیا تھا لیکن بعد میں تسلیم کرلیا کہ سفارتخانے میں ہی ان کو قتل کیا گیا اور ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ٹھکانے لگا دیئے گئے۔ اس کی دنیا بھر کی تنظیموں نے مذمت کی اور ان کے قتل کی جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔