سونووال نے نوجوانوں کو آیوش طریقوں سے جوڑنے کی اپیل کی
نئی دہلی، نومبر۔آیوش کے وزیر سربانند سونووال نے جمعہ کے روز نوجوانوں کو آیوش کے طریقوں سے جوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سمیت تمام چیلنجوں کا حل قدرتی طرز زندگی میں مضمر ہے۔یہاں پانچویں نیچرل میڈیسن ڈے تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر سونووال نے کہا کہ آیوش نظاموں آیوروید، سدھا، یونانی، یوگا، نیچروپیتھی اور ہومیوپیتھی سے جوڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوگا کا دن سب سے زیادہ منایا جانے والا دن بن گیا ہے۔ حال ہی میں 21 جون کو تمام ممالک میں یوگا ڈے کا اہتمام کیا گیا اور اس میں 125 کروڑ لوگوں نے حصہ لیاانہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران اور اس کے بعد پوری دنیا میں ہندوستانی طبی طریقوں کی طرف کشش بڑھی ہے اور ان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سمیت تمام جدید چیلنجز کا حل قدرتی طرز زندگی میں مضمر ہے۔ نوجوانوں کو قدرتی طرز زندگی کی طرف راغب کیا جائے اور انہیں آیوش کے طبی طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو مضبوط اور صحت مند ہونا چاہیے تاکہ وہ ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔اس موقع پر انہوں نے نیچروپیتھی میں نمایاں ترقی اور تحقیق کرنے والے ڈاکٹروں کو اعزاز سے بھی نوازا۔نیچروپیتھی ڈے کے موقع پر نیچروپیتھی اور کونسلنگ کیمپ مہم بھی شروع کی گئی۔ نیچروپیتھی ڈے کے موقع پر ملک بھر میں 100 نیچروپیتھی اور کونسلنگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اگلے سال 31 مارچ تک 1000 کیمپ منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔مسٹر سونووال نے کہا کہ نیچروپیتھی اور قدرتی طرز زندگی کا معاشرے کو صحت مند رکھنے میں اہم رول ہوتا ہے۔ حکومت آیوش نظام کی ترقی اور فروغ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ حکومت کی کوششوں سے آیوش کو پوری دنیا میں پہچان ملی ہے۔