ڈرگس اسمگلنگ معاملے میں اداکار سنجنا گلرانی گرفتار
بینگلورو،منشیات کی اسمگلنگ کے معاملے کی جانچ کرنے والی جرائم شاخ کے افسروں نے کنڑ سنیما کی اداکارہ سنجنا گلرانی کو گرفتار کرلیاہے۔
جرائم شاخ کے افسروں نے پیر کی صبح سنجنا کے گھر پر اس سلسلے میں چھاپہ مارنے کی کارروائی کی تھی اور انہیں گرفتار کیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ریاست میں منشیات کی اسمگلنگ کے سلسلے میں جاری جانچی کے معاملے میں جرائم شاخ نے سنجنا کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس پہلے ہی اداکارہ راگنی کو گرفتار کرچکی ہے اور وہ پولیس حراست میں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کے دوران جرائم شاخ کے افسروں کو سنجنا کے گھر سے منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق کچھ دستاویز ملے تھے،جس کے بعد ان کی گرفتاری ہوئی۔
جرائم شاخ کی پولیس ان کے قریبی صنعت کار راہل کو پہلے ہی گرفتارکر چکی ہے ۔