جے ڈی یو میں شامل ہوئے سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے

پٹنہ :بہار کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ( ڈی جی پی ) کے عہدہ سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ ( وی آر ایس ) لینے والے گپتیشور پانڈے آج جنتادل یونائٹیڈ میں شامل ہوگئے ۔
انڈین پولیس سروس ( آئی پی ایس ) کے سال 1987 بیچ کے افسر رہے مسٹر پانڈے کو آج وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنے سرکاری رہائش پر جے ڈی یو کی رکنیت دلائی۔ اس موقع پر جے ڈی یو کے سنیئر لیڈر وجے کمار چودھری بھی موجود تھے ۔
غور طلب ہے کہ انڈین پولیس سروس سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے مسٹر پانڈے کی درخواست کو محکمہ داخلہ نے گورنر کے حکم سے 22 ستمبر کو منظور کرلیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ مسٹر پانڈے اب سیاست میں اپنی قسمت آزمائیںگے ۔
پولیس محکمہ میں مسٹر پانڈے 33 سالوں تک خدمت دے چکے ہیں۔ اس دوران وہ پولیس سپرنٹنڈنٹ سے لیکر ، ڈپٹی پولیس انسپکٹرجنرل ، انسپکٹر جنرل ، ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹرجنرل اور پولیس ڈائریکٹرجنرل تک کے سفر میں 26 اضلاع میں کام کر چکے ہیں۔ مسٹر پانڈے کو 31 جنوری 2019 کو بہار کا پولیس ڈائریکٹرجنرل بنایا گیا تھا اور ان کی مدت کار 28 فروری 2021 کو پوری ہونے والی تھی لیکن اس سے قبل ہی انہوں نے رضاکارانہ طور پر سبکدوشی لے لی ۔

Related Articles