وزیر اعلیٰ نے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں کووڈاسپتال ،لیب ، ہاسٹل اور گیسٹ ہاؤس عوام کو معنون کیا
300بیڈ کے اسپتال کی تعمیرسے آس پاس کے علاقوں کے مریضوں کو بیڈ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے
لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور میں 300 بستروں سے لیس ایل 3 کووڈ اسپتال ، بی ایس ایل 3 لیب ، 100 بیڈ پی جی ہاسٹل اور گیسٹ ہاؤس عوام کو معنون کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقررہ مدت کے اندر پوروانچل کے باشندوں کے لئے میڈیکل کالج کے پیڈیاٹرک انسٹی ٹیوٹ میں یہ کووڈ اسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کی پہلی بایوسیفٹی لیول 3 لیب بھی شروع کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پورے زون میں لیول 3 کا بی آر ڈی میڈیکل کالج میں 200 بستروں کا ایک اسپتال تھا۔ 300 اضافی بستروں کے اسپتال کے قیام سے بیڈوں کی تعدادبڑھ کر 500 ہوگئی ہے۔ اس کووڈ اسپتال میں 100 آئی سی یو بیڈ اور 200 آئی سو لیشن بیڈ ہیں۔ اس اسپتال میں 72 وینٹی لیٹر ، 50ایچ ایف این سی اور 200 انفیوزن پمپ سمیت موبائل ڈیجیٹل ایکسرے مشین ، پورٹ ایبل الٹراساؤنڈ مشین سیمت مائنٹر ، پلس آکسی میٹر وغیرہ موجود ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 300 بسترکے اسپتال کی تعمیر سے گورکھپور اور گردونواح کے مریضوں کو بیڈ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کسی ایک محکمہ کی لڑائی نہیں ہے بلکہ پوری ریاست کی لڑائی ہے۔ اس میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سبھی کو مل کر لڑنا ہوگا اور لوگوں کی صحت کا تحفظ کا خیال بھی رکھناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی پہلی بی ایس ایل03 لیب کے افتتاح کے ساتھ ہی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ بھی ہوجائے گا۔ کورونا انفکشن جانچ کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ریاست میں گزشتہ روز 01 لاکھ 55 ہزار افراد کے لئے کووڈ 19 کی جانچ کی گئی۔ ریاستی حکومت کورونا سے پوری مضبوطی کے ساتھ لڑ رہی ہے ، اس کے نتیجے میں ریاست میں کوروناپازیٹو شرح اور اموات کی شرح کم ہے اور ریکوری بہتر ہے۔وزیراعلیٰ نے کووڈ اسپتالوں میں کام کرنے والوں سے اپیل کی ہے انسانیت کی خدمت کا جو موقع انہیں ملا ہے اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ ، مریض کے کنبے کے ایک فردکے طور پراپناکردار ادا کرتے ہوئے مریضوں کو صحتیاب کرکے گھر بھیجنا ہے۔ . جب تک دوا یا ویکسین نہیں آجاتی تب تک ہمیںپوری محنت سے اس لڑائی کو جیتناہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر ڈاکٹر وارڈوں میں لازمی طور سے بیڈ ٹو بیڈراؤنڈ لگائیں اور مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرائیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں ہر شہری کی دیکھ بھال کرنی ہوگی اور ان لاک 4 میںکنٹین منٹ زون کو چھوڑ کردیگر جگہوں پر سبھی معاشی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں کوود کے علاوہ دیگر مریضوں کا بھی علاج لوگوں کو ملے۔ ہوٹلوں ، ریسٹورنٹ اوربازروںکو چلنے کے لئے ضلع سطح پر میٹنگ کر منصوبہ بنایا جائے۔ معاشی سرگرمی میں تیزی سے اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو کورونا انفکشن کے بارے میں بھی بیدار کیا جائے ۔اس موقع پر رکن اسمبلی جناب روی کشن اور جناب کملیش پاسوان ، ایم ایل اے جناب مہندر پال سنگھ ، ایم ایل اے جناب وپن سنگھ ، ایم ایل اے جناب شیتل پانڈے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے ،منطقائی کمشنر جناب جینت نارلیکر ، ضلع مجسٹریٹ جناب کے وجئیندر پانڈیان سمیت پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر گنیش کمار اور دیگر اعلی افسران موجود تھے۔