بومئی نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر پابندی لگادی

بنگلورو، نومبر۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے نندنی دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے کے ایم ایف کے حکم پر روک لگا دی ہے۔مسٹر بومئی نے کہا کہ اس بارے میں فیصلہ 20 نومبر کو ہونے والی میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔کے ایم ایف نے آج سے نندنی دودھ کی قیمت میں 3 روپے اضافے کی تجویز دی تھی۔ انہوں نے یہ تین روپے کسانوں کو منتقل کرنے کو کہا۔فی الحال کے ایم ایف نے شرح میں اضافے کا حکم واپس لے لیا ہے۔

 

Related Articles