تجربہ کار اداکار کرشنا کے انتقال سے غمزدہ ہوں: راہل

حیدرآباد، نومبر۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو کہا تجربہ کار تیلگو اداکار اور پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ گھٹامنینی کرشنا کے انتقال سے وہ بہت افسردہ ہیں۔ مسٹر کرشنا کا منگل کی صبح جسم کے مختلف اعضاء کے خراب ہونے کے باعث انتقال ہو گیا۔کانگریس کے سابق صدر نے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ تیلگو سنیما کے سپر اسٹار گھٹامنینی کرشنا جی کے انتقال کے بارے میں سن کر انتہائی دکھ ہوا۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ ان کے بے مثال پیشہ ورانہ نظم و ضبط اور کام کی اخلاقیات نے عوامی زندگی میں ایک مثال قائم کی ہے۔ ان کے خاندان، دوستوں اور پیروکاروں سے میری تعزیت۔

Related Articles