یوگی حکومت تین سالوں میں یوپی کی 15 لاکھ خواتین کو بنائے گی’لکھ پتی‘

لکھنو:نومبر۔یوپی حکومت اب خواتین کو مالی طور پر مزید قابل بنانے کے لیے لکھ پتی مہیلا پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے پہلے تین سالوں میں 15 لاکھ خواتین کو لکھ پتی بنایا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ ان کی سالانہ خاندانی آمدنی ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہو۔ اس کی ذمہ داری اتر پردیش دیہی جیوکا مشن کو سونپی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چیف سکریٹری درگاشنکر مشرا کے سامنے اس پروگرام کے خاکہ کو لے کر ایک پریزنٹیشن دی گئی ہے۔ اسے مشن موڈ میں نافذ کرکے جلد نتائج حاصل کرنے کا منصوبہ ہے۔ پہلے مرحلے میں اسے 11 اضلاع میں شروع کیا جائے گا۔ وارانسی اور پریاگ راج کے علاوہ اس میں علی گڑھ، سلطان پور، بہرائچ، باندیہ، بستی، لکھیم پور کھیری، مرزا پور، ہمیر پور اور سون بھدرا شامل ہیں۔ ان اضلاع میں مرحلہ وار مہم چلا کر سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں مختلف قسم کی اسکیموں سے جوڑ کر سالانہ آمدنی بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے ساتھ انہیں مختلف سرکاری اسکیموں کی تربیت بھی دی جائے گی۔

Related Articles