ہرش وردھن کی 31ویں سالگرہ، کس کس نے مبارک باد دی؟
ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ہرش وردھن کپور آج اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں سالگرہ پر ملنے والی مبارکباد کی پوسٹس شیئر کیں۔ہرش وردھن نے اپنے کیریئر کا آغاز سنہ 2016 میں مرزیا فلم سے کیا، اس فلم میں بہترین اداکاری پر انہیں کئی ایوارڈ ملے۔رواں سال ان کی فلم ’تھر‘ ریلیز ہوئی جس میں ان کے والد انیل کپور بھی ہمراہ تھے۔تھر فلم کے ساتھ ہی ہرش وردھن نے بطور پروڈیوسر اپنا ڈیبیو کیا۔