جے شنکر لاوروف کے ساتھ توانائی کے منصوبوں پر بات چیت کریں گے

ماسکو، نومبر۔ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے منگل کو یہاں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، نقل و حمل، لاجسٹکس کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں ممکنہ منصوبوں،خاص طورپر روس کے مشرق بعید آرکٹک شیلف پر توجہ مرکوز کرنے کے سلسلے میں بات کریں گے۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تعاون کے کلیدی شعبوں میں دو طرفہ فارمیٹ اور بین الاقوامی فورمز پر سیاسی بات چیت کو مزید بامعنی بنانا، اقتصادی، مالی، توانائی، فوجی تکنیکی، انسانی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینا ہے۔وزارت نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ اہم شعبوں میں مشترکہ کام کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ساتھ ہی آنے والے رابطوں کے شیڈول پر نوٹس کا موازنہ کریں گے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران باہمی معاہدے میں قومی کرنسیوں کے استعمال کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔بات چیت کے درمیان، دونوں وزراء اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)، جی20 اور روس-انڈیا-چین (آر آئی سی) کے درمیان بات چیت پر زور دیتے ہوئے موجودہ بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں رہنما شنگھائی تعاون تنظیم میں ہندوستان کی صدارت، دہشت گردی سے لڑنے کی کوششوں کے ساتھ سا تھ کئی علاقائی مسائل پر بھی بات کریں گے، جس میں ایشیا پیسیفک خطے میں سیکورٹی کے ڈھانچے کی تشکیل، ایرانی جوہری مسئلے کے بارے میں، افغانستان، شام اور یوکرین کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک متفقہ ایجنڈے کو فروغ دینا اور بین الریاستی تعلقات کے شعبے میں تعمیری بات چیت کرنا ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ مسٹر جے شنکر کا دورہ دونوں فریقوں کے درمیان اعلیٰ سطح کی باقاعدہ بات چیت کیترتیب میں ہے۔ڈاکٹر جے شنکر نے آخری بار جولائی 2021 میں روس کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد اس سال اپریل میں روسی وزیر خارجہ نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔

Related Articles